ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے: سرایا القدس

فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے: سرایا القدس

Sat, 06 Oct 2018 19:05:27  SO Admin   S.O. News Service

غزہ6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ 'القدس بریگیڈ' نے جماعت کے نو منتخب سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس بریگیڈ کے کارکنان فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق القدس بریگیڈکے ترجمان ابو حمزہ نے غزہ میں ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جہاد اور القدس بریگیڈ مسلح جدو جہد کا دفاع کرے گی اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمامم سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ابو حمزہ نے مزید کہا کہ القدس بریگیڈ کے کارکنان نے جماعت کے نئے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم دشمن سے آزادی تک جدو جہد جاری رکھے گی۔ اسلامی جہاد اور القدس بریگیڈ فلسطین کی ایک ایک انچ کو دشمن سے آزاد کرانے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھے گی۔ابو حمزہ نے اسلامی جہاد کے سبکدوش ہونے والے رہ نما رمضان عبداللہ شلح کی خدمات اور جہاد فلسطین کے حوالے سے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس بریگیڈ رمضان عبداللہ شلح کی ہدایت پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔


Share: